ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / سوئٹزرلینڈ میں جوہری توانائی پر انحصار ختم کرنے کے موضوع پر ریفرنڈم

سوئٹزرلینڈ میں جوہری توانائی پر انحصار ختم کرنے کے موضوع پر ریفرنڈم

Mon, 22 May 2017 12:48:26  SO Admin   S.O. News Service

ایمسٹرڈیم 21مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سوئٹزرلینڈ میں آج اتوار کے روز اس ملک کا جوہری توانائی پر انحصار ختم کرنے کے موضوع پر ایک ریفرنڈم ہو رہا ہے۔ اس دوران تقریباً 5.3 ملین شہری فیصلہ کریں گے کہ آیا توانائی کے نئے جوہری مراکز کی تعمیر پر پابندی لگا دی جائے اور کیا معدنی ایندھن کا استعمال محدود کر دیا جانا چاہیے۔ سوئس حکومت کے مطابقعوامی فیصلہ ہاں کی صورت میں آنے کے بعد توانائی زیادہ تر قابل تجدید ذرائع سے حاصل کی جائیگی۔ اس کے علاوہ ملک میں قائم ایٹمی بجلی گھر اس وقت تک کام کریں گے جب تک وہ محفوظ ہیں۔ سوئس حکومت کا یہ منصوبہ طویل المدتی ہے۔ ناقدین کو خدشہ ہے کہ اس طرح صارفین پر بوجھ بڑھ جائے گا۔
 


Share: